عدالت کی براہ راست نشریات، وکلا کی اہلیت پر سوال اُٹھ گئے
Reading Time: < 1 minuteسپریم کورٹ میں چیف جسٹس کے اختیارات اور سوموٹو کیسز کے فیصلوں پر اپیل کے قانون کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت کے دوران فُل کورٹ کی براہ راست نشریات نے سینیئر وکلا کی اہلیت اور صلاحیت کے بارے میں سنجیدہ سوالات کو جنم دیا ہے۔
پیر کو سپریم کورٹ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کی سماعت تین اکتوبر تک ملتوی کر دی ہے اور دن مقدمے کی سماعت کرنے کے بعد فُل کورٹ نے درخواست گزاروں کے وکلا کو تحریری دلائل جمع کرانے کی ہدایت کی۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا ہے کہ وہ کیس کا فیصلہ ہونے تک عدالتی بینچز کی تشکیل سینیئر ججز جسٹس طارق مسعود اور اعجاز الحسن کی مشاورت سے کریں گے۔
سوشل میڈیا پر صارفین نے دن بھر مقدمے کی سماعت کی مختلف ویڈیوز شیئر کیں اور وکیل خواجہ طارق رحیم اور امتیاز صدیقی کی اہلیت پر تبصرے کیے۔
امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی نے بھی ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ یہ براہ راست نشریات وکلا کی مشکلات میں اس طرح اضافہ کریں گی کہ اُن کو قانون اور آئین کے حوالے دینا پڑیں گے۔