واشنگٹن میں فائرنگ سے اسرائیلی سفارت خانے کے دو اہلکار ہلاک
امریکہ میں حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے ایک واقعے میں اسرائیلی سفارت خانے کے دو اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ واقعے کے بعد ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق واقعہ واشنگٹن ڈی سی میں کیپٹل جیوئش میوزیم کے باہر پیش آیا۔
رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے اور اٹارنی آفس کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں ایک مرد اور ایک خاتون اہلکار شامل ہیں۔
واشنگٹن پولیس کی سربراہ پامیلا سمتھ کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیا گیا ہے جو میوزیم کے باہر موجود تھا اور اس نے گرفتاری کے وقت ’فسلطین کو آزاد کرو‘ کے نعرے لگائے۔