اہم خبریں متفرق خبریں

راولپنڈی کی لال حویلی مکمل سیل، ’شیخ رشید اپیل کر سکتے ہیں‘

ستمبر 21, 2023 < 1 min

راولپنڈی کی لال حویلی مکمل سیل، ’شیخ رشید اپیل کر سکتے ہیں‘

Reading Time: < 1 minute

راولپنڈی میں متروکہ وقف املاک کے حکام نے شیخ رشید کی لال حویلی سیل کر دی ہے۔

جمعرات کی صبح محکمہ متروکہ وقف املاک کی ٹیم ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر آصف خان کی قیادت میں لال حویلی پہنچی اور پراپرٹی کو سیل کرنے کا کام کیا۔

حکام نے لال حویلی کے مرکزی دروازے سمیت سات یونٹس کو سیل کر کے مہر لگائی۔

ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر آصف خان نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں بتایا کہ لال حویلی کی رجسٹری منسوخ کر دی گئی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ لال حویلی کی رجسٹری جعلی نہیں تھی، کارروائی کے بعد منسوخ کی گئی۔

آصف خان نے بتایا کہ لال حویلی کو مکمل سیل کر دیا گیا، یہ کوئی سیاسی یا انتقامی کارروائی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ شیخ صدیق اور شیخ رشید عدالتوں سے مہلت رہے اور دستاویزات پیش کرنے میں ناکام رہی۔

ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر کا کہنا تھا کہ ’شیخ رشید اُن کے محکمے کی جانب سے لال حویلی کو سیل کرنے کی کارروائی کے خلاف اپیل میں جا سکتے ہیں، ان کے پاس قانونی راستہ موجود ہے۔‘

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے