اہم خبریں متفرق خبریں

ٹی وی ٹاک شو میں لڑائی، ن لیگ نے پی ٹی آئی کو لٹا کر مارا؟

ستمبر 27, 2023 < 1 min

ٹی وی ٹاک شو میں لڑائی، ن لیگ نے پی ٹی آئی کو لٹا کر مارا؟

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے ایک ٹی وی ٹاک شو کے دوران مسلم لیگ ن کے سینیٹر اور تحریک انصاف کے وکیل کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے ذرائع کے مطابق اینکر جاوید چوہدری کے پروگرام میں پی ٹی آئی کے شیر افضل مروت نے ن لیگ کے سینیٹر افنان اللہ کو تھپڑ رسید کیا۔

پروگرام کی ٹیم کے ایک ذریعے کے مطابق افنان اللہ نے تھپڑ کھانے کے بعد شیر افضل مروت کو دھکا دے کر زمین پر گرایا اور لٹا کر لاتیں رسید کیں۔

پروگرام کے ریکارڈنگ کریو اور کیمرا پرسنز نے دونوں مہمانوں کو چھڑایا۔

جاوید چودھری نے وقفے کے بعد کہا کہ مروت صاحب یہاں سے چلے گئے ہیں اور پروگرام متوازن نہیں اس لیے وہ تحریک انصاف کے کسی دوسرے رہنما کو فون لائن پر لیں گے۔

بعد ازاں اے آر وائے سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے تسلیم کیا کہ انہوں نے افنان اللہ کو تھپڑ مار کر تشدد کا راستہ اختیار کیا۔

مروت کے مطابق وہ پٹھان ہیں اور پٹھان گالی کے جواب میں تھپڑ مارتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ افنان اللہ نے عمران خان کو گالی دی تھی۔ عمران خان کو یہودی ایجنٹ پکارا تھا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے