کھیل

بولرز کی تاریخی پٹائی، ورلڈ کپ کے میچ میں 754 رنز

اکتوبر 8, 2023 < 1 min

بولرز کی تاریخی پٹائی، ورلڈ کپ کے میچ میں 754 رنز

Reading Time: < 1 minute

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے چوتھے میچ میں جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو 102 رنز سے شکست دے دی ہے۔

سنیچر کو انڈیا کے دارالحکومت نئی دہلی کے ارون جیٹلی سٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں ورلڈ کپ کی تاریخ کے سب سے بڑے 429 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم 326 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔

یہ ورلڈ کپ کا اس حوالے سے تاریخی میچ رہا کہ دونوں طرف کے بولرز کی بلے بازوں نے درگت بنائی اور مجموعی طور پر 754 رنز سکور کیے گئے۔

سری لنکا کی جانب سے چیریتھ اسالنگا 79 اور کوشل مینڈس 76 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے جیرالڈ کوٹیز نے تین جبکہ کیش مہاراج اور ربادا نے دو و وکٹیں حاصل کیں۔

سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تھا جو ایک بھیانک خواب ثابت ہوا۔

جنوبی افریقہ نے مقررہ 50 اوورز میں کوئنٹن ڈی کوک، راسی وین ڈیر ڈوسن اور ایڈن مارکرم کی سینچریوں کی بدولت پانچ وکٹوں کے نقصان پر 428 رنز بنائے۔

یہ ورلڈ کپ کی تاریخ میں کسی بھی ٹیم کی جانب سے ایک اننگز میں سب سے زیادہ رنز ہیں۔

اس سے قبل ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز کا اعزاز آسٹریلیا کے پاس تھا جب اس نے 2015 کے ورلڈ کپ میں افغانستان کے خلاف 50 اوورز میں 417 رنز بنائے تھے۔

سری لنکا کے بولرز بری طرح ناکام رہے اور جنوبی افریقہ کے بیٹرز نے انہیں تختہ مشق بنا دیا۔ دلشن مدھوشنکے کو دو وکٹیں لینے کے لیے 10 اوورز میں 86 رنز دینا پڑے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے