بی بی سی کی تصدیق، فلسطین کے بارے میں گمراہ کن خبر نشر کی
Reading Time: < 1 minuteگمراہ کُن خبر نشر کرنے پر بی بی سی نے وضاحت جاری کر کے غلطی تسلیم کی ہے۔
پیر کو برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی خبر میں معافی مانگنے کے بجائے کچھ اس طرح کہا گیا ہے:
قبل ازیں ہم نے اختتام ہفتہ فلسطین کی حمایت کے مظاہروں میں سے کچھ کے بارے میں خبر دی تھی۔ ہم نے کہا تھا کہ برطانیہ بھر میں کئی مظاہرے کیے گئے جن کے دوران لوگوں نے حماس کی حمایت کا اظہار کیا۔
بی بی سی نے کہا ہے کہ ہم قبول کرتے ہیں کہ یہ غلط الفاظ میں بیان کیا گیا تھا اور یہ ان مظاہروں کے بارے میں گمراہ کن خبر تھی۔
Array