اہم خبریں

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو چھیڑنا ہی ہماری غلطی تھی: شیخ رشید

اکتوبر 21, 2023 2 min

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو چھیڑنا ہی ہماری غلطی تھی: شیخ رشید

Reading Time: 2 minutes

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ’جنرل عاصم منیر کو چھیڑنا ہی ہماری غلطی تھی۔ اداروں کے بغیر یہ ملک نہیں چل سکتا۔ اس لیے سیاست دانوں اور ادارے کو ساتھ مل کر چلنا چاہیے۔‘

جمعے کی شب نجی ٹی وی سما ٹی کے پروگرام ’میرے سوال، منیب فارق کے ساتھ‘ میں انہوں نے کہا کہ ’جب سیاست دان کی ادارے سے لڑائی ہوتی ہے تو ہمیشہ ادارہ ہی جیتتا ہے۔ ہماری اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی نہیں بنتی تھی اور میں کہتا بھی رہا۔‘

جنرل عاصم منیر کی بطور آرمی چیف تعیناتی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ’سیاست دانوں کو اس کام سے باہر نکل آنا چاہیے۔ یہ فوج کا معاملہ ہے اور ان ہی کا دردسر رہنا چاہیے۔ ہمیں اس سے دور رہنا چاہیے۔ ہم نے خود کو اس کام میں ملوث کرکے غلطی کی۔‘

ان سے پوچھا گیا کہ آپ کہاں تھے تو ان کا کہنا تھا کہ ’چِلے پر تھا اور چالیس دن قرآن کریم کی تلاوت کرتا رہا۔ اس چِلے میں مجھے کسی نے نقصان نہیں پہنچایا، سب نے تعاون ہی کیا۔‘

ان سے سوال کیا گیا کہ انٹرویو کیوں دینا چاہتے تھے تو ان کا جواب تھا کہ ’میری ایک سیٹ کی پارٹی ہے اور میں پہلے دن سے اپنی عظیم افواج کے ساتھ ہوں۔ میں نے خان صاحب سے بھی گزارش کی تھی کہ فوج کے ساتھ بنا کر رکھنی چاہیے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’سیاست دان کو کسی فوجی کا نام نہیں لینا چاہیے۔ 9 مئی کے واقعات میں غیرسیاسی لوگوں نے اہم کردار ادا کیا، ملک اداروں کے بغیر نہیں چل سکتا، سیاست دان اور اداروں کو مل کر چلنا چاہیے، اسٹیبلشمنٹ سے ہماری لڑائی بنتی ہی نہیں تھی۔‘

’عمران خان کی طرف سے فوج سے مذاکرات کرنے والے تینوں شخصیات نے اپنی جماعت بنالی۔ عمران خان کو فوج کے ساتھ مذاکرات کا حصہ بننے کے لیے کہا لیکن انہوں نے دونوں مرتبہ منع کر دیا۔‘

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے