کھیل

ورلڈ کپ کرکٹ کا ایک اور سنسنی خیز میچ، آسٹریلیا کی جیت

اکتوبر 28, 2023 < 1 min

ورلڈ کپ کرکٹ کا ایک اور سنسنی خیز میچ، آسٹریلیا کی جیت

Reading Time: < 1 minute

انڈیا میں جاری آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے 27ویں میچ میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو سنسی خیز مقابلے کے بعد 5 رنز سے شکست دے دی۔
قبل ازیں آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے نیوزی لینڈ کو 389 کا بڑا ہدف دیا تھا۔
جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 383 رنز بنا سکی۔
سنیچر کو دھرم شالہ کے کرکٹ سٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

آسٹریلیا کی اننگز
آسٹریلیا کی پوری ٹیم 49.2 اوورز میں 388 کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہو گئی۔
کینگروز کی جانب سے سب سے لمبی اننگ ٹریوس ہیڈ نے کھیلی اور 109 رنز بنائے۔

اسی طرح ڈیوڈ وارنر نے مجموعی سکور میں 81 رنز کا اضافہ کیا جبکہ مچیل 36 رنز بنائے۔
سمتھ اور مارنوس لبویشن اٹھارہ، اٹھارہ رنز بنا پائے جبکہ گلین 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
نیوزی لینڈ کے بولر ٹرینٹ بولٹ اور گلین فلپس نے تین، تین وکٹیں لیں جبکہ مچیل دو، میٹی ہینری اور جیمز نیشم نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

نیوزی لینڈ کی اننگز
نیوزی لینڈ کی جانب سے ریچن روندرا نے 89 گیندوں پر 116 ، جمیز نیشام نے 58، ڈاریل مچل نے 54 جبکہ وِل یونگ نے 32 رنز سکور کیے۔
ڈیون کونوے 28، ٹام لیتھام 21، مچل سینٹنر 17 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
گلین فلپس 12، ٹرینٹ بولٹ 10 اور میٹ ہنری 9 سکور بنا سکے۔
پوائنٹس ٹیبل کے مطابق اس وقت نیوزی لینڈ تیسرے جبکہ آسٹریلیا چوتھے نمبر پر ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے