کھیل

مفادات کے ٹکراؤ کی انکوائری، چیف سیلکٹر انضمام الحق مستعفی

اکتوبر 30, 2023 2 min

مفادات کے ٹکراؤ کی انکوائری، چیف سیلکٹر انضمام الحق مستعفی

Reading Time: 2 minutes

پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے پیر کو جاری ہونے والے بیان کے مطابق انضمام الحق نے قومی کرکٹ ٹیم اور جونیئر سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

’معجزے ہو سکتے ہیں، پاکستان اب بھی سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے‘

ورلڈ کپ: سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ نے پاکستان کو ہرا دیا
انہیں رواں برس سات اگست کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا چیف سلیکٹر بنایا گیا تھا اور رواں مہینے کے آغاز میں انہوں نے جونیئر سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین کا عہدہ بھی سنبھالا تھا۔

پی سی بی کے مطابق انضمام الحق نے کہا ہے کہ ’میں پی سی بی کو میڈیا میں لگائے گئے مفادات کے ٹکراؤ کے الزامات کے بارے میں شفاف انکوائری کرنے کا موقع فراہم کرنے کے لیے عہدے سے دستبردار ہو رہا ہوں۔ اگر کمیٹی مجھے قصوروار نہیں سمجھتی ہے تو میں چیف سلیکٹر کے طور پر اپنا عہدہ دوبارہ سنبھال لوں گا۔‘

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پی سی بی نے اس تحقیقات کے دوران انضمام الحق کے رضاکارانہ طور پر استعفیٰ دینے کے فیصلے کو سراہا.

انضمام الحق نے کہا کہ مجھے فون آیا اور بتایا گیا کہ پانچ لوگوں کی کمیٹی بنائی گئی ہے۔ اس پر بورڈ کو کہا جب تک کمیٹی تحقیقات کر لےعہدہ چھوڑ دیتا ہوں۔

خیال رہے کہ انضمام الحق نے ایسے وقت میں عہدے سے استعفیٰ دیا ہے جب ورلڈکپ کے لیے ٹیم انڈیا میں موجود ہے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ ’پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیم کے انتخاب کے عمل سے متعلق میڈیا میں رپورٹ ہونے والے مفادات کے ٹکراؤ کے حوالے سے الزامات کی تحقیقات کے لیے پانچ رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل کی ہے۔‘

کمیٹی اپنی رپورٹ اور سفارشات پی سی بی کی انتظامیہ کو جلد پیش کرے گی۔

قومی کرکٹ ٹیم کو ورلڈ کپ میں اب تک کھیلے گئے چھ میچوں میں سے چار میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ مسلسل چار شکستوں کے بعد قومی ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات کم ہو گئے ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے