پاکستان کی سب سے ایلیٹ ہاؤسنگ سوسائٹی 9 ارب روپے کی ٹیکس چور ہے: ریونیو اتھارٹی
Reading Time: < 1 minuteپنجاب ریونیو اتھارٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی سب سے ایلیٹ ہاؤسنگ سوسائٹی "ایٹین” اربوں روپے کے ٹیکس کی چوری میں ملوث ہے۔
بدھ کی شام ایک بیان میں اتھارٹی نے کہا ہے کہ اسلام آباد موٹر وے کے قریب راولپنڈی میں واقع ایٹین ہاوسنگ سکیم کا رقبہ 600 ایکڑ پر محیط ہے۔
ہاؤسنگ سوسائٹی 976 اپارٹمنٹ، 1068 ولاز، فائیو سٹار ہوٹل، آدھے کنال تا 8 کنال ریائشی ولاز اور گالف کلب پر مشتمل ہے۔
اتھارٹی کے مطابق ایٹین ہاوسنگ سکیم کی جانب سے سیلز ٹیکس کی عدم ادائیگی پر ریکارڈ ضبط کیا گیا۔
حکام کے مطابق ریکارڈ راولپنڈی آفس پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران ضبط کیا گیا، ہاوسنگ سکیم کے ہیڈ آفس سے سیلز ٹیکس سے متعلقہ ریکارڈ ضبط کیا گیا۔
پنجاب ریونیو اتھارٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹیکس میں چوری کرنے کی اطلاعات موصول ہونے پر ٹھوس ثبوت کی بنیاد پر کاروائی عمل میں لائی گئی۔ اور ضبط شدہ ریکارڈ کی ابتدائی چھان بین کے مطابق 9 ارب روپے سے زیادہ کی ٹیکس چور پکڑی گئی ہے۔
ریونیو اتھارٹی نے کہا ہے کہ 9 ارب ٹیکس کی عدم ادائیگی بمعہ ٹیکس چوری اور ٹیکس فراڈ پر 100 فیصد جرمانے کا شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔
اتھارٹی کے بیان کے مطابق مکمل چھان بین کے بعد ٹیکس چوری میں ملوث اور تمام کمپنیوں کے خلاف کاروائئ عمل میں لائے جائے گی۔