ورلڈ کپ میں ناکام پاکستانی ٹیم کی واپسی، انگلینڈ 93 رنز سے کامیاب
Reading Time: < 1 minuteآئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے 44ویں میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 93 رنز سے شکست دے دی ہے۔
انگلینڈ کی جانب سے دیے گئے 338 رنز کے ہدف کے جواب میں پاکستانی ٹیم 43.3 اوورز میں 244 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
پاکستان کی جانب سے آغا سلمان نے 51، کپتان بابر اعظم نے 38 اور محمد رضوان نے 36 رنز بنائے۔
انگلینڈ کی طرف سے بولنگ کرتے ہوئے ڈیوڈ ولی نے تین جبکہ عادل رشید اور معین علی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
اس میچ کے بعد اس ورلڈ کپ میں پاکستان سفر اختتام پذیر ہوگیا ہے۔
گرین شرٹس نے میگا ایونٹ میں 9 میچ کھیلے جس میں انہیں پانچ میں شکست اور چار میں جیت حاصل ہوئی۔
اس سے قبل سنیچر کو کوکلتہ کے ایڈن گارڈنز سٹیڈیم میں انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو بالکل درست ثابت ہوا۔
انگلینڈ نے بین سٹوکس کے 84، جو روٹ کے 60 اور جونی بیئرسٹو کے 59 رنز کی بدولت 50 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 337 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے تین اور شاہین شاہ آفریدی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔