نیا ریکارڈ، محمد رضوان نے وراٹ کوہلی اور بابر اعظم کو ٹی20 میں پیچھے چھوڑ دیا
Reading Time: < 1 minuteپاکستان کی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔
سنیچر کی رات جب پاکستان نے دورے پر آئی نیوزی لینڈ کی ٹیم کو دوسرے ٹی20 میچ میں شکست دی تو ناقابل شکست رہنے والے محمد رضوان ٹاپ سکورر رہے۔
رضوان نے نیوزی لینڈ کے خلاف 45 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز میں انہوں نے 19 واں رن لے کر 3000 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز مکمل کیے۔
وہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں تیز ترین 3000 رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔
پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر نے 79 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا۔
محمد رضوان نے ویرات کوہلی اور بابر اعظم کا مشترکہ ریکارڈ توڑا ہے۔ بابر اعظم اور ویرات کوہلی نے 81، 81 اننگز میں 3000 ٹی ٹوئنٹی رنز مکمل کیے تھے۔
Array