اہم خبریں متفرق خبریں

چھ ماہ میں 330 ارب کی گندم درآمد، لاکھوں ٹن میں کیڑے

مئی 5, 2024 2 min

چھ ماہ میں 330 ارب کی گندم درآمد، لاکھوں ٹن میں کیڑے

Reading Time: 2 minutes

پاکستان میں نگراں حکومت نے چھ ماہ کے عرصے میں 330 ارب روپے کی گندم برآمد کی جس میں سے 13 لاکھ ٹن میں کیڑے پائے گئے۔

اتوار کو وزیراعظم شہباز شریف کو گندم درآمد کی تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔

سیکریٹری کابینہ ڈویژن اور سیکریٹری خوراک نے ابتدائی تحقیقات سے متعلق وزیراعظم کو آگاہ کیا۔

تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق اگست 2023 سے مارچ 2024 تک 330 ارب روپے کی گندم درآمد ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق تیرہ لاکھ میٹرک ٹن گندم میں کیڑے پائے گئے۔

پی ڈی ایم کی حکومت نے گزشتہ برس جولائی میں گندم درآمد کرنے کے فیصلہ کو التوا میں رکھا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نگران حکومت کے دور میں 250 ارب کی لاگت کی 28 لاکھ میٹرک ٹن درامد گندم کے کر جہاز پاکستان کی بندرگاہ پر لنگرانداز ہوئے۔

دستاویزات کے مطابق موجودہ حکومت میں 80 ارب کی لاگت کی 7 لاکھ میٹرک ٹن درامد گندم پاکستان پہنچی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مجموعی طور پر پاکستان سے گندم درآمد کے لیے ایک ارب10 کروڑ ڈالر ملک سے باہر گئے۔

رپورٹ کے مطابق اکتوبر میں ساڑھے 4 لاکھ 25 ہزار میٹرک ٹن گندم درامد کی گئی، جبکہ نومبر 2023 میں پانچ لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ساڑھے3 لاکھ 35 ہزارمیٹرک ٹن گندم دسمبر 2023 میں درآمد کی گئی، اور جنوری 2024 میں سات لاکھ میٹرک ٹن گندم درامد کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق فروری 2024 میں ساڑھے 8 لاکھ میٹرک ٹن گندم درامد کی گئی، گندم کے 70جہاز6 ممالک سے درآمد کئے گئے۔

پہلا جہاز پچھلے سال 20ستمبر کو اور آخری جہاز 31 مارچ رواں سال پاکستان پہنچا۔ بیرون ملک سے گندم 280 سے 295 ڈالرز پرمیٹرک ٹن درآمد کی گئی۔

وزارت خزانہ نے نجی شعبہ کے ذریعے صرف دس لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی اجازت بھی دی تھی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے