اہم خبریں

فلسطین مارچ، منافرت والے بیان پر برطانوی وزیر داخلہ سویلا بریورمین برطرف

نومبر 13, 2023 < 1 min

فلسطین مارچ، منافرت والے بیان پر برطانوی وزیر داخلہ سویلا بریورمین برطرف

Reading Time: < 1 minute

فلسطین کی حمایت میں ہونے والے مظاہروں‌کی مخالفت میں بیان اور پولیس پر تنقید کے بعد برطانوی وزیر داخلہ سویلا بریورمین کو برطرف کر دیا گیا ہے.

سویلا بریورمین نے گزشتہ ہفتے ایک مضمون میں فلسطین کی حمایت میں منعقد کیے جانے والے مارچ سے نمٹنے کے طریقہ کار پر پولیس کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس سے وزیراعظم رشی سوناک کی مشکلات میں اضافہ ہوا۔

ناقدین کے مطابق سویلا بریورمین کے مؤقف سے دائیں بازو کے مظاہرین کی حوصلہ افزائی ہوئی اور انہوں نے لندن کی سڑکوں کا رُخ کیا جس سے حکومت کی مشکلات بڑھیں اور وزیراعظم پر دباؤ بڑھا کہ وہ اس پر کارروائی کریں۔

برطانیہ میں حالیہ دنوں میں فلسطین کے حق میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں کو ’نفرت مارچ‘ قرار دینے پر برطانوی وزیر داخلہ سویلا بریورمین کو شدید تنقید کا سامنا تھا۔

لندن اور دیگر برطانوی شہروں میں مسلسل تین ویک اینڈز سے ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل رہے ہیں اور غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ پولیس نے سنیچر کو پانچ افراد پر مقدمہ درج کرنے کی تصدیق کی تھی۔

سویلا بریورمین نے کہا تھا کہ ’میرے خیال میں ان مظاہروں کو بیان کرنے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ یہ نفرت مارچ ہیں۔‘

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے