فیض آباد دھرنے کی تحقیقات کے لیے کمیشن تشکیل، نوٹیفیکیشن جاری
Reading Time: < 1 minuteپاکستان کی حکومت نے نومبر 2017 میں راولپنڈی اسلام آباد کے سنگم فیض آباد میں دیے گئے دھرنے کی تحقیقات کے لیے کمیشن تشکیل دے دیا ہے۔
اس حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
انکوائری کمیشن تین افسران پر مشتمل ہوگا۔
کمیشن کے چیئرمین سابق پولیس سید اختر علی شاہ ہوں گے۔
سابق انسپکٹر جنرل پولیس طاہر عالم خان کمیشن کے رکن ہیں۔ کمیشن کے تیسرے رکن ایڈیشل سیکریٹری وزارت داخلہ خوشحال خان ہیں۔
کمیشن کو دھرنے کے پیچھے اصل کرداروں کو سامنے لانے کا ٹاسک دیا گیا ہے.
Array