ریکارڈ توڑنے پر سچن تندولکر نے وراٹ کوہلی سے کیا کہا؟
Reading Time: < 1 minuteانڈین بلے باز وراٹ کوہلی کے ون ڈے میں سینچریوں کے ریکارڈ توڑنے پر دنیا بھر سے اُن کو خراچ تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔
سچن تندولکر نے لکھا کہ پہلی بار جب میں آپ سے انڈین ڈریسنگ روم میں ملا تھا، آپ سے دوسرے ساتھیوں نے میرے پیروں کو چھونے پر مذاق کیا تھا۔
تندولکر نے لکھا کہ میں اس دن اپنی ہنسی نہ روک سکا۔ لیکن جلد ہی، آپ نے اپنے شوق اور مہارت سے میرے دل کو چھو لیا۔ میں بہت خوش ہوں کہ وہ نوجوان لڑکا بڑا ہو کر ’ویراٹ‘ جیسا کھلاڑی بن گیا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ میں اس سے زیادہ خوش نہیں ہو سکتا تھا کہ ایک انڈین نے میرا ریکارڈ توڑا۔ اور اسے سب سے بڑے سٹیج پر یعنی ورلڈ کپ سیمی فائنل میں اور میرے ہوم گراؤنڈ پر یہ کیک پر آئسنگ جیسا ہے۔
Array