ایف آئی اے اینکر عمران ریاض کو اب کیوں گرفتار کرنا چاہتی ہے؟
Reading Time: < 1 minuteپنجاب پولیس کے سربراہ اور قانون نافذ کرنے والے محکموں کے خلاف مبینہ سوشل میڈیا مہم چلانے پر درج مقدمے میں اینکر عمران خان نے تفتیش کے لیے پیش ہونے کی مہلت طلب کی ہے۔
ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں عمران ریاض نے اپنے وکیل میاں اشفاق علی کے ذریعے دائر درخواست میں قبل از گرفتاری ضمانت اور ایف آئی اے کے سامنے تفتیش کے لیے پیش ہونے پر مہلت دینے کی استدعا کی۔
عدالت نے پنجاب پولیس اور ایف آئی اے کو اینکر عمران ریاض کی گرفتاری سے 28 نومبر تک روک دیا۔
درخواست میں عمران ریاض نے کہا کہ ایف آئی اے نے قانون کے منافی مقدمہ درج کیا۔
ان کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے میں شامل تفتیش ہو کر بے گناہی ثابت کرنا چاہتا ہوں۔ عدالت عبوری ضمانت منظور کرے۔
Array