اہم خبریں متفرق خبریں

مشرف کو سزا سنانے والی خصوصی عدالت کیسے ختم کی گئی؟ سپریم کورٹ

نومبر 23, 2023 < 1 min

مشرف کو سزا سنانے والی خصوصی عدالت کیسے ختم کی گئی؟ سپریم کورٹ

Reading Time: < 1 minute

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے لاہور ہائیکورٹ کے پرویز مشرف کو سزا سنانے والی خصوصی عدالت کو ختم کرنے کے فیصلے پر سوالات اٹھائے ہیں۔

منگل کو فیصلے کے خلاف درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس نے پوچھا کہ کیا لاہور ہائیکورٹ سپریم کورٹ کا فیصلہ نظر انداز کر سکتی ہے؟

انہوں نے پوچھا کہ کیا ہائیکورٹ کہہ سکتی ہے کہ سپریم کورٹ نے فیصلہ میں کچھ نظر انداز کیا۔

چیف جسٹس نے وکیل حامد خان سے پوچھا کہ کیا آئین ہائیکورٹ کو ایسا اختیار دیتا ہے کہ ہائیکورٹ سپریم کورٹ کا فیصلہ ماننے کی پابند نہیں۔

چیف جسٹس نے پوچھا کہ کیا ایسی کوئی مثال ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ہائیکورٹ نظر انداز کرے اور اس کو غیرقانونی کہہ سکتی ہے۔

جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ
خصوصی عدالت کے فیصلے کے بعد لاہور ہائیکورٹ میں درخواست غیر موثر ہو گئی تھی۔

جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ مشرف کی خصوصی عدالت کی سزا کو ختم نہیں کرتا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار دفتر نے پرویز مشرف دائر درخواست پراعتراضات لگائے گئے تھے۔
ان اعتراضات پر ہائیکورٹ کا کوئی فیصلہ نہیں۔

چیف جسٹس نے پوچھا کہ پرویز مشرف بیرون ملک تھے تو سپیشل پاور اٹارنی کے بغیر لاہور ہائیکورٹ میں درخواست کیسے دائر ہوئی۔ اور کیسے سماعت کیلئے مقرر ہوئی۔

چیف جسٹس کے مطابق پاور آف اٹارنی عدم موجودگی میں عدالت کے سامنے کوئی درخواست گزار نہیں تھا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ وکیل حامد خان ان سوالات پر عدالت کی معاونت کریں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے