لاہور میں کم عمر ڈرائیور کا جھگڑا، فائرنگ سے میڈیکل کی طالبہ قتل
Reading Time: < 1 minuteلاہور میں ایک اور کم عمر ڈرائیور کی کار سے ٹکر کے بعد جھگڑے میں فائرنگ کی گئی جس سے میڈیکل طالبہ جان سے چلی گئی۔
درج کیے گئے مقدمے کے مطابق لاہور کے علاقے چوہنگ میں ایک کم عمر ڈرائیور نے زیگ زیگ گاڑی چلاتے ہوئے ایک خاندان جی کا کو ٹکر ماری۔
کار حادثے کے بعد مبینہ طور پر نوجوان ڈرائیور کے ماموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر فائرنگ کی جس سے کار میں بیٹھی میڈیکل کی طالبہ شدید زخمی ہو گئیں۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ چار نومبر کو پیش آیا تھا اور زخمی طالبہ ریڑھ کی ہڈی مجں گولی لگنے کے دو دن بعد ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں۔
مقتولہ طالبہ سعودی عرب سے پاکستان میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے آئی تھی۔
واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کے چہرے واضح ہیں مگر پولیس تاحال کسی کو بھی گرفتار نہیں کر سکی۔
مقتولہ طالبہ کے ماموں نے قتل کا مقدمہ درج کرایا ہے اور اب متاثرہ خاندان نے وزیراعلی سے اپیل کی ہے کہ دھمکیاں مل رہی ہیں اس لیے ملزمان سے تحفظ فراہم کیا جائے۔
پولیس کے مطابق چوہنگ کے علاقے میں
گاڑی میں سوار افراد نے کم عمر ڈرائیور کو منع کیا جس پر وہ طیش میں آ گیا اور اس نے ماموں سمیت دیگر افراد کو بلا لیا تھا۔
ایف آئی آر کے مطابق مقتول طالبہ کا خاندان سعودی عرب سے لاہور منتقل ہوا تھا۔
متاثرہ خاندان نے تحفظ فراہم کرنے کے لئے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو خط لکھ دیا ہے۔