اہم خبریں متفرق خبریں

آصف زرداری سے فیصل واوڈا کی ملاقات، جسٹ لائیک اے واؤ

دسمبر 23, 2023

آصف زرداری سے فیصل واوڈا کی ملاقات، جسٹ لائیک اے واؤ

تحریک انصاف حکومت کے سابق وزیر فیصل واوڈا کی سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات نے پاکستان کے سیاسی منظرنامے کو مزید واضح کیا ہے تاہم اس سے کئی سوال بھی سامنے آئے ہیں۔

جمعے کی شب ہونے والی اس ملاقات کے بعد پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے فیصل واؤڈا کی ملاقات ہوئی جس میں سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تاہم اس بیان کے ساتھ جاری کی گئی تصویر کو دیکھتے ہوئے تجزیہ کار ایک واضح نتیجہ اخذ کر رہے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ نے پیپلز پارٹی کو اُس کا حصہ دینے کا پیغام بھیجا ہے۔

سوشل میڈیا پر صارفین کی ایک بڑی تعداد فیصل واوڈا کو پاکستان کی فوجی اسٹیبلشمنٹ کا ایک مہرہ قرار دیتے ہوئے اُن کے ماضی کے بیانات شیئر کر رہی ہے۔

سرکاری ٹی وی کے تجزیہ کار رضوان رضی نے اس پر تبصرہ کیا کہ جناب فیصل واوڈا تازہ ترین ٹرانسفر کے بعد پیپلزپارٹی میں جوائننگ دیتے ہوئے۔
انہوں نے لکھا کہ‏اب انتخابات کا انعقاد یقینی ہو گیا ہے۔

صحافی طاہر عمران میاں نے دونوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ:
ماں صدقے
‏سوووو کیوٹ
‏جسٹ لائک اے واؤ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے