بلے کا نشان، پشاور ہائیکورٹ سے پی ٹی آئی کو ریلیف
پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے تحریک انصاف کو بلے کے نشان پر انتخابات میں حصہ لینے کا معاملہ کھول دیا ہے۔
پشاور ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ فروری میں الیکشن ہو رہے ہیں، انتخابی نشان الاٹ کرنے کی آخری تاریخ 13 جنوری ہے۔
عدالت نے الیکشن کمیشن سمیت تمام فریقوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا ہے۔
منگل کو ہی دائر کی گئی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت جسٹس کامران حیات نے کی۔
پی ٹی آئی کے وکلا، درخواستگزار جہانگیر کے وکیل اور ڈپٹی اٹارنی جنرل نے دلائل دیے۔
پی ٹی آئی وکیل نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کے حکم کے مطابق انٹرا پارٹی انتخابات کرائے۔
پی ٹی آئی وکیل نے دلائل میں کہا کہ آئین کے مطابق ہر شہری پارٹی بنا سکتا ہے یا ممبر بن سکتا ہے۔
وکیل کے مطابق الیکشن کمیشن کے پاس انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دینے کا اختیار نہیں۔
پشاور ہائیکورٹ نے کہا کہ آئندہ سماعت تک الیکشن کمیشن کا معطل کیا جاتا ہے،چھٹیاں ختم ہوتے ہی ڈویژن بینچ کیس کی سماعت کرے۔

