عالمی خبریں

غزہ میں‌جنگ ’کئی مہینوں تک‘ جاری رہے گی: اسرائیلی آرمی چیف

دسمبر 27, 2023 < 1 min

غزہ میں‌جنگ ’کئی مہینوں تک‘ جاری رہے گی: اسرائیلی آرمی چیف

Reading Time: < 1 minute

اسرائیل کی فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ غزہ میں‌حماس کے خلاف اسرائیل کی جنگ مہینوں تک جاری رہے گی۔

خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق اسرائیل کے چیف آف سٹاف ہرزی حلوی نے غزہ کی سرحد سے ٹیلی ویژن پر نشر کیے گئے بیان میں صحافیوں کو بتایا کہ جنگ ’کئی مہینوں تک‘ جاری رہے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ’کوئی جادوئی حل نہیں ہے، پورے عزم کے ساتھ مستقل جنگ کے سوا دہشت گرد تنظیم کو ختم کرنے کا کوئی شارٹ کٹ نہیں ہے۔ ہم حماس کی قیادت تک بھی پہنچیں گے چاہے اس میں ہفتہ لگے یا مہینوں لگ جائیں۔‘

کرسمس کے تہوار کے قریب آتے ہی اسرائیلی کارروائیوں میں شدّت آ گئی تھی اور یہ خدشہ پیدا ہو گیا ہے کہ جنگ غزہ کی سرحد سے باہر بھی پھیل سکتی ہے۔

اسرائیلی فوج نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ علاقہ چھوڑ دیں اگرچہ بہت سے افراد کا کہنا ہے کہ اُن کے جانے کے لیے کہیں کوئی محفوظ جگہ نہیں بچی۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر کے ترجمان سیف ماگنگو نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ ’ہمیں اسرائیلی فورسز کی جانب سے وسط غزہ پر مسلسل بمباری پر تشویش ہے جس میں کرسمس کے موقع سے لے کر اب تک 100 سے زائد فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔‘

اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے حماس کے عسکریت پسندوں کے خلاف جنگ جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
اسرائیل کو سات اکتوبر کو حماس کے حملے کے بعد شروع کی جانے والی جوابی کارروائی کی شدّت میں کمی لانے کے لیے عالمی دباؤ کا سامنا ہے تاہم نیتن یاہو نے اپنی لیکوڈ پارٹی کے قانون سازوں کو بتایا کہ ’جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی۔‘

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے