کھیل

سڈنی ٹیسٹ میں بھی پاکستانی بیٹرز لڑھک گئے، فاسٹ بولر عامر جمال کا کمال

جنوری 3, 2024 < 1 min

سڈنی ٹیسٹ میں بھی پاکستانی بیٹرز لڑھک گئے، فاسٹ بولر عامر جمال کا کمال

Reading Time: < 1 minute

ٹیسٹ سیریز میں دو صفر سے شکست کے بعد تیسرے میچ میں بھی پاکستان کے بیٹرز آسٹریلوی بولرز کے مقابلے میں ناکام ہو گئے۔

بدھ کو سڈنی میں تیسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن پاکستان کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بازی کا فیصلہ کیا مگر دونوں اوپنرز کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔
صائم ایوب جن کو امام الحق کی جگہ شامل کیا گیا تھا دو ہی گیندیں کھیل پائے۔

عبداللہ شفیق بھی دو گیندیں کھیل کر بغیر کھاتہ کھولے آؤٹ ہوئے۔
کپتان شان مسعود نے 35 اور بابر اعظم نے 26 رنز بنائے۔
سعود شکیل صرف پانچ رنز بنا سکے۔

وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے جارحانہ انداز اپنایا اور دو چھکوں اور دس چوکوں کی مدد سے 88 رنز کی اننگز کھیلی۔
آغا سلمان بھی اچھا کھیلنے والوں میں شامل رہے جنہوں نے 67 گیندوں پر آٹھ چوکوں کی مدد سے 53 رنز بنائے۔
سپنر ساجد خان نے 15 رنز سکور کیے۔

حسن علی بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹے تو پاکستان کی نو وکٹیں محض 227 پر گر چکی تھیں۔
اس کے بعد فاسٹ بولر عامر شہزاد نے شاندار اننگز کھیلتے ہوئے میر حمزہ کو نان سٹرائک اینڈ پر رکھا۔ اور خود نصف سینچری سکور کر لی.

آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے اپنی تیز اور گھومتی ہوئی گیندوں سے پانچ پاکستانی بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے