محمد سراج کی تباہ کُن بولنگ، جنوبی افریقہ ٹیسٹ میں 55 رنز پر ڈھیر
جنوبی افریقہ اور انڈیا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں صرف 55 رنز پر ڈھیر ہوگئی ہے۔
بدھ کو کیپ ٹاؤن میں شروع ہونے والے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد کھانے کے وقفے سے پہلے پوری جنوبی افریقی ٹیم صرف 23.2 اوورز میں 55 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے کائل ویرینے نے 15، ڈیوڈ بیڈنگھم نے 12 اور کاگیسو رباڈا نے 5 رنز بنائے۔
انڈیا کی جانب سے محمد سراج نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے صرف 9 اوورز میں 15 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں۔
محمد سراج کے علاوہ جسپریت بمراہ اور مکیش کمار نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

