آسٹریلوی میری الزبتھ کے سر ڈنمارک کی نئی ملکہ کا تاج
آسٹریلیا میں پیدا ہونے والی میری الزبتھ اپنی ساس کے ڈنمارک کے تخت سے الگ ہونے کے فیصلے کے بعد ملکہ بننے کی تیاری کر رہی ہیں۔
شہزادی مریم (میری الزبتھ ڈونلڈسن) اس وقت آسٹریلیا اور ڈنمارک میں ذرائع ابلاغ کی شہ سرخیوں میں ہیں۔
سڈنی کے ایک پب میں سنہ 2000 میں میری کی ڈنمارک کے شہزادے سے ملاقات ہوئی تھی۔
اُن کی عمر 51 برس ہے اور وہ تسمانیہ میں پیدا ہوئی تھیں۔ اُن کے والدین کا تعلق سکاٹ لینڈ سے تھا۔

