پاکستان

ایبسلوٹلی ناٹ کہنا جرم بنایا گیا، حقیقی آزادی کے لیے ڈٹ گیا: عمران خان

جنوری 12, 2024 < 1 min

ایبسلوٹلی ناٹ کہنا جرم بنایا گیا، حقیقی آزادی کے لیے ڈٹ گیا: عمران خان

Reading Time: < 1 minute

پی ٹی آئی وکیل نعیم حیدر پنجھوتھا نے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ سابق وزیراعظم ڈٹے ہوئے ہیں۔

جمعے کو وکیل پنجوتھہ نے حکام کے بارے میں کہا کہ جس وکیل کا ان کو لگتا ہے وہ فرد جرم روکے گا، اس کو اڈیالہ کے باہر روک لیا جاتا ہے۔

ان کے مطابق عمران خان نے کہا کہ میرا قصور ایبسلوٹلی ناٹ کہنا ہے، بانی پی ٹی آئی نے کہا مجھے بہت پہلے سیکریٹ ایکٹ کے تحت کارروائی کا کہا گیا تھا۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ وہ حقیقی آزادی کے لیے ڈٹ گئے۔

چھوٹے چور کو کوئی سزا نہیں ہوتی بڑے چوروں کو کلین چٹ دے دی جاتی ہے۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا سازش کرنے والوں پر کوئی کیس نہیں ہے،جس نے سازش کو ایکسپوز کیا اس کو سزا دی جارہی ہے۔ عمران خان نے کہا عون چوہدری گواہ ہے۔

جو ہمیں الیکشن سے باہر رکھنا چاہتے ہیں انہی کو ہمارے خلاف گواہ بنایا گیا ہے

ایسی گواہی کی کیا ویلیو ہو گی

توشہ خانہ میں اشیاء لینے کے لیے جو قانون تھا اس پر پورا عمل کیا گیا ہے، مگر گاڑی جس کو توشہ خانہ سے لے ہی نہیں سکتے تھے اس پر کوئی سوال نہیں۔

جان بوجھ ایسے مقدمات بنائے گئے ہیں

12 مہینوں سے ہماری درخواست ہائی کورٹ میں پینڈنگ ہے

وکیل کے مطابق ہماری توشہ خانہ کے حوالے سے نہ درخواست واپس لینے دی جارہی اور نہ کیس چلنے دیا جارہا ہے۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ نواز شریف نے اپنی سیاست ختم کر لی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ، جوڈیشل کمپلیکس کی سی سی ٹی وی فوٹیجز کیوں سامنے نہیں لائی جا رہی۔

نو مئی واقعات کے واقعات کی پوری تحقیقات ہونی چاہییں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے