پاکستان

پی ٹی آئی کے ٹکٹ جاری، کس حلقے سے کون اُمیدوار؟

جنوری 12, 2024 2 min

پی ٹی آئی کے ٹکٹ جاری، کس حلقے سے کون اُمیدوار؟

Reading Time: 2 minutes

پاکستان تحریک انصاف نے عام انتخابات کے لیےقومی اسمبلی کے امیدواروں کی فہرست جاری کی ہے جس میں نااہلی کی وجہ سے پارٹی کے بانی عمران خان کا نام شامل نہیں۔

پی ٹی آئی نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کے ساتھ راولپنڈی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کی۔

جمعے کو پاکستان تحریک انصاف کے میڈیا سیل کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق قومی اسمبلی کی 266 میں سے 233 امیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے.

این اے 130 لاہور میں ڈاکٹر یاسمین راشد مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا مقابلہ کریں گی جبکہ مریم نواز کے حلقے این اے 119 سے تاحال امیدوار کا اعلان نہیں کیا گیا۔
تحریک انصاف نے این اے 118 لاہور میں حمزہ شہباز کے مقابلے میں عالیہ حمزہ کو ٹکٹ دے دیا گیا ہے۔

چکوال کے حلقہ این اے 58 سے سینیئر صحافی اور سابق رکن قومی اسمبلی ایاز امیر کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔
این اے 151 سے شاہ محمود قریشی اور ان کی صاجزادی مہربانو کو پارٹی ٹکٹ جاری کیا گیا۔

شیخ رشید احمد کے مقابلے میں این اے 56 پر شہریار ریاض جبکہ این اے 57 میں سیمابیہ طاہر کو کو ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔

راولپنڈی کے حلقے این اے 55 سے راجا بشارت تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے۔

این اے 53 سے اجمل صابر اور این اے 54 سے ملک تیمور مسعود پی ٹی آئی کا ٹکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

این اے 127 میں بلاول بھٹو زرداری اور عطا تارڑ کے مقابلے میں ظہیر عباس کھوکھر کو تحریک انصاف کی جانب سے ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان این اے 10 بونیر سے الیکشن لڑیں گے جبکہ شیرافضل مروت کو این اے 41 لکی مروت سے میدان میں اتریں گے۔
لاہور کے حلقہ این اے 122 سے سردار لطیف کھوسہ جبکہ این اے 128 سے سلمان اکرم راجا تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے۔

اسلام آباد کے حلقے این اے 46 سے عامر مسعود مغل، این اے 47 سے شعیب شاہین ایڈووکیٹ اور این اے 48 سے علی بخاری کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی نے این اے 49 اٹک 1 سے میجر ریٹائرڈ طاہر صادق اور این اے 50 اٹک 2 سے ان کی صاحبزادی ایمان طاہر کو ٹکٹ جاری کردیا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے