پاکستان

تحریک انصاف کا ’پلان بی‘، بلے کا نشان نہ ملا تو بلے باز

جنوری 13, 2024 < 1 min

تحریک انصاف کا ’پلان بی‘، بلے کا نشان نہ ملا تو بلے باز

Reading Time: < 1 minute

پاکستان تحریک انصاف نے ’پلان بی‘ کے طور پر امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ جن کے پاس ’تحریک انصاف نظریاتی‘ کے ٹکٹ ہیں وہ اپنے کاغذات نامزدگی فوری ریٹرننگ افسران کو جمع کروا دیں۔

اتوار کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر تحریک انصاف کے آفیشل اکاؤنٹ سے ہونے والی پوسٹ میں انتخابات 2024 کے حوالے سے پارٹی امیدواروں کے لیے نئی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

پوسٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ کسی قسم کی رکاوٹ پر الیکشن کمیشن اور ہائی کورٹ میں شکایت درج کرائی جائے۔

تحریک انصاف کے ترجمان کے مطابق تمام امیدواروں کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ وہ اپنے متعلقہ ریٹرننگ افسر کے دفتر میں پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کے ٹکس جمع کرا دیں۔

’اگر بلے کا نشان نہیں ملتا تو یہ ہمارا پلان بی ہوگا۔ بلا نہیں تو بلے باز ہی ہمارا انتخابی نشان ہوگا۔‘

نظریاتی کے سربراہ اختر اقبال 2015 سے قبل پی ٹی آئی سے علیحدہ ہوئے تھے جس کے بعد انہوں نے پی ٹی آئی نظریاتی کی بنیاد رکھی تھی.

پی ٹی آئی نظریاتی الیکشن کمیشن کی جانب سے رجسٹرڈ سیاسی جماعت ہے جسے الیکشن کمیشن نے باقاعدہ ’بلے باز‘ کا انتخابی نشان الاٹ کیا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے