شیخ رشید گرفتار، وجہ اور مقدمہ کیا ہے؟
Reading Time: < 1 minuteسابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو راولپنڈی میں عدالت سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق منگل کو حساس ادارے کا دفتر نذر آتش کرنے کے کیس میں شیخ رشید کی عبوری ضمانت عدالت نےخارج کی جس کے بعد اُن کو کمرہ عدالت سے گرفتار کیا گیا۔
حساس ادارہ نذر آتش مقدمہ تھانہ نیو ٹاؤن نے درج کیا تھا۔
شیخ رشید 11 مقدمات میں ضمانتیں منظور ایک میں خارج کی گئی۔
تھانہ نیوٹاؤن کیس میں عدالت نے شیخ رشید کی ضمانت مسترد کی.
شیخ رشید کو گرفتار کر لیا گیا اور تاحال عدالت سے باہر نہیں آئے.
Array