جج محمد بشیر بار بار میری سفارش پر تعینات کئے گئے: جسٹس گل حسن اورنگزیب
Reading Time: < 1 minuteاسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا ہے کہ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر اُن کی سفارش پر بار بار لگائے جاتے رہے ہیں۔
بدھ کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ تحائف اور 190 ملین پاؤنڈز ریفرنسز میں جیل ٹرائل کے خلاف اپیلوں پر سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی.
عمران خان کی جانب سے وکلا لطیف کھوسہ اور شعیب شاہین عدالت پیش تو جسٹس اورنگزیب نے کہا کہ لگتا ہے یہ کیس غلطی سے اس کورٹ میں آگیا ہے، یہ ڈویژن بنچ کا کیس ہے.
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اس کیس میں نیب خود ایک پارٹی ہے.
وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ جج محمد بشیر کی خاصیت ہے ان کے پاس نواز شریف سے بانی پی ٹی آئی سب کے کیسز لگے ہوئے .
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے لطیف کھوسہ کو جج محمد بشیر پر بات کرنے سے روک دیا.
ان کا کہنا تھا کہ جج محمد بشیر کر بات نہ کریں، وہ بار بار میری سفارش پر تعینات ہوئے ہیں.
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ اس کیس کو دوبارہ مقرر کرنے کے لئے فائل چیف جسٹس کو بھجواتے ہیں.
عدالت نے اپیلوں پر ڈویژن بینچ بنانے کے لیے فائل چیف جسٹس کو بھجوائی جس کے بعد ڈویژن بینچ نے اپیلوں کی سماعت کی.