اہم خبریں متفرق خبریں

ملازم پر تشدد کی وائرل ویڈیو، راحت فتح علی کی بوتل میں کیا تھا؟

جنوری 27, 2024

ملازم پر تشدد کی وائرل ویڈیو، راحت فتح علی کی بوتل میں کیا تھا؟

پاکستان کے بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ ایک شخص پر تشدد کر رہے ہیں۔

سنیچر کو پاکستان میں مختلف ایکس اکاؤنٹس پر شیئر کی گئی اس ویڈیو پر صارفین تبصرے کر رہے ہیں۔

ارباز رضا بھٹہ نامی ایکس ہینڈل سے ویڈیو ٹویٹ کر کے لکھا گیا کہ ’یہ وہ لوگ ہیں جو کہتے ہیں کہ ہم دنیا بھر میں امن کا پیغام پھیلاتے ہیں۔‘

مقدس فاروق اعوان نامی ایک ایکس صارف نے راحت فتح علی خان کی ’ملازم پر تشدد کی ویڈیو‘ پر تبصرہ کیا کہ وہ اس سے قبل اپنے ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنا چکے ہیں۔

ریحان طارق نامی ایک سوشل میڈیا صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کیا کہ معروف گلوکار راحت فتح علی خان کی ویڈیو منظرعام پر آئی جس میں وہ ملازم پر تشدد کرتے ہوئے پوچھ رہے ہیں کہ ’میری بوتل کہاں ہے۔‘

سوشل میڈیا صارف کا دعویٰ ہے کہ ’گھریلو ملازم پر جوتوں اور گھونسوں کی بارش کی گئی جبکہ ملازم جان بخشی کے لیے واسطے دیتا رہا۔‘

خرم ذاکر نامی ایکس صارف نے ویڈیو پوسٹ کر کے لکھا کہ ’ہر انسان کے دو چہرے ہوتے ہیں ایک دنیا کو دکھانے کے لیے اور ایک اصل چہرہ۔‘

انہوں نے کہا کہ ’راحت فتح علی خان ایک گلوکار ہیں جو محبت کا سفیر ہوتا ہے، وہ ایسا تشدد کیسے کر سکتا ہے۔‘

ادھر راحت فتح علی خان نے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ شاگرد اچھا کام کرے تو پیار دیتے ہیں، غلط کرے تو سزا بھی۔

ویڈیو میں اُن کے ساتھ موجود مار کھانے والے لڑکے نے کہا ہے کہ بوتل میں پیر صاحب کا دم کیا ہوا پانی تھا، راحت فتح علی خان مجھ سے بہت پیار کرتے ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے