اہم خبریں متفرق خبریں

جنرل باجوہ نے عمران خان سے کہا انسان بن جاؤ: شاہ محمود قریشی

جنوری 29, 2024 2 min

جنرل باجوہ نے عمران خان سے کہا انسان بن جاؤ: شاہ محمود قریشی

Reading Time: 2 minutes

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قائم عدالت میں سائفر کیس کی سماعت کے بعد سابق وزیراعظم عمران خان نے کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہا ہے کہ مقدمات بہت تیزی سے چل رہے ہیں، ایسا لگ رہا ہے کہ میچ فکس ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ لو کو بچانے کی کوشش کی جارہی ہے، اسد مجید اور سہیل محمود اہم گواہ ہیں۔
پی ٹی آئی کو کوئی نہیں روک سکتا، ہمارا نشان بدلا ہے ایمان نہیں۔

پاکستان کے اندر الیکشن کو ڈس کریڈٹ کر دیا گیا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات ہوں، ہم تو بات کرنے کو تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف ویگو ڈالا وزیراعظم بنانے جا رہا ہے، ہم پر ریڈ لائن لگا دی ہے، ریڈ لائن کا حق صرف عوام کا حق ہے، نواز شریف اب بھی منتیں کر رہا ہے۔ نواز شریف کو اسٹیبلشمنٹ نے بلایا اور اس کی بائیو میٹرک ایئر پورٹ پر ہوئی
مجھے بندھے ہوئے ہاتھوں سے صرف ایک جلسہ کرنے دیں ملکی تاریخ کا بڑا جلسہ ہو گا۔
مجھے الیکشن سے پہلے صرف پریڈ گراونڈ میں جلسے کرنے دیں ان کو سمجھ آ جائے گی، باجوہ میرے پیچھے پڑا ہوا تھا کہ اس سب کو این آر او دیں۔

عمران خان نے دعویٰ کیا کہ صاف شفاف الیکشن نہ ہوئے تو پاکستان میں معیشت ڈوب جائے گی۔

گزشتہ کل جو ہمارے کارکنان کو گرفتار کیا گیا اس کی ذمہ داری چیف جسٹس پر عائد ہوتی ہے۔ سپریم کورٹ کا سپریم ٹیسٹ ہے، بنیادی حقوق کا تحفظ سپریم کورٹ کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ امیدواروں کو پولیس نے اٹھا لیا اور سپریم کورٹ کہتی ہے کہ ثبوت دیں۔
ہماری پارٹی کو اٹھنے نہیں دیا جا رہا، سپریم کورٹ سوموٹو ایکشن لے۔
آئین کے آرٹیکل 15، 16 اور 17 کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو ویگو ڈالا بھی نہیں جتوا سکتا، ویگو ڈالے کا انتظار کیا جا رہا ہے، اتنا کچھ ہونے کے باوجود ہمارے کارکنان نکلے ہیں اس پر مبارکباد دیتا ہوں۔

شاہ محمود قریشی نے کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ عمران خان کے ٹکٹ پر جو جیت کر ہارس ٹریڈنگ کرے گا وہ خودکشی کرے گا۔

اوورسیز پاکستانی ہمارے لیے قابل احترام ہیں، اسرائیل کو امریکی یہودی لابی کی سپورٹ حاصل ہے۔

سائفر کا معاملہ سامنے آنے سے قبل جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات ہوئی تھی۔ عمران خان نے 3 رکنی کمیٹی بنائی جس نے آرمی چیف سے ملاقات کی۔
آرمی چیف سے ملاقات میں اسد عمر، پرویز خٹک اور میں شامل تھا

ملاقات آرمی چیف ہاوس کے سن روم کے اندر ہوئی تھی۔

شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ پرویز خٹک اور اسد عمر کے جانے کے بعد مجھے آرمی چیف نے روک لیا تھا۔ مجھے آرمی چیف نے کہا کہ اپنا قبلہ درست کرو ورنہ سائفر میں 12 سال سزا ہو گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ 22 اگست کو آرمی چیف سے عمران خان کی ملاقات ہوئی جس میں جنرل باجوہ نے عمران خان سے کہا کہ انسان بن جاؤ ورنہ سزا ہو جائے گی۔

شاہ محمود کے مطابق جنرل ریٹائرڈ باجوہ کو عدالت بلائیں میں قرآن پاک پر حلف دینے کے لیے تیار ہوں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے