پاکستان

عدت میں نکاح کیس، بشریٰ بی بی، عمران خان اور خاور مانیکا میں جھگڑا

فروری 1, 2024 6 min

عدت میں نکاح کیس، بشریٰ بی بی، عمران خان اور خاور مانیکا میں جھگڑا

Reading Time: 6 minutes

اڈیالہ جیل میں جمعرات کو ساڑھے دس گھنٹے عدت میں نکاح کیس کی سماعت کے دوران بشری بی بی کے وکیل نے خاور مانیکا پر پانچ گھنٹے طویل جرح کی.

عمران خان نے اڈیالہ جیل میں قائم عدالت میں عدت میں نکاح کے کیس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُن کو ابھی پتہ چلا بشریٰ بی بی رات بنی گالہ منتقل ہوئیں۔

عمران خان نے کہا کہ میں نے رات کو ان کو کمبل بھیجا تھا۔ ہم نے گھر جانے کے لیے نہ کسی کو درخواست دی نہ رعایت مانگی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ فیصلے اوپر سے لکھوائے جارہے ہیں یہ سارے پتلے ہیں آپ کے سامنے یہ اوپر سے فیصلے لے کر آتے ہیں۔

جس ہار کو بنیاد بناکر سزا دی گئی وہ پریس کانفرنس میں عوام کو دکھائیں گے۔ ایسے متنازعہ فیصلے دے کر یہ ملٹری کورٹس بنا رہے ہیں۔

یہ ان کے فیصلے نہیں یہ نظام انصاف کو تماشہ بنارہے ہیں۔ میں نے کیا ڈیل کرنی ہے رابطے کرنے والے رابطے کرتے ہیں۔

میں باریاں لینے کے لیے سیاست میں نہیں آیا ہوں۔
مجھے بدنام کرنے کیلئے بشریٰ بی بی کو مقدمات میں شامل کیا گیا۔

ہار والے معاملے سے بشریٰ بی بی کا سرے سے کوئی تعلق نہیں۔ یہ ہار توشہ خانہ کا نہیں، سعودی سفیر نے میرے گھر خود پہنچایا تھا۔

میں نے خود یہ ہار توشہ خانہ میں جمع کرایا تھا۔
مجھ سے رابطے کے لیے بشریٰ بی بی سے بات کی گئی اس نے کہا جیل جاکر خود بات کریں۔
مجھ سے کوئی بات نہیں کرتا یہ سب تین سال کی کرسی کی بات ہے۔ یہ سب میوزیکل چیئر چل رہی ہے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد بے قصور ہے۔

بشریٰ بی بی کا ان مقدمات سے کوئی لینا دینا نہیں وہ گرفتاری دینے جیل آئی تھی۔ ہم نے کسی سے کوئی رعایت نہیں مانگی۔ بشریٰ بی بی گرفتاری دینے خود چل کر جیل آئی کیونکہ ہماری بہت سی خواتین جیلوں میں ہیں۔

مجھے نہیں معلوم بشری بی بی کو کیوں بنی گالہ لے گئے۔ دوران سماعت بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔

بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان گل بھی دوران جرح خاور مانیکا سے لڑ پڑے۔ وکیل عثمان گل نے خاور مانیکا کو مکا مارنے کی کوشش کی۔

عمران خان نے جج قدرت اللہ سے کہا کہ میں اور بشریٰ بی بی قرآن پاک پر حلف لینے کو تیار ہیں۔ خاور مانیکا بھی حلف لے۔

تحریک انصاف کے سابق چیئرمین نے عدالت کو بتایا بشریٰ بی بی کو نکاح کے دن دیکھا۔

خاور مانیکا نے عمران خان کو جواب دیا تم جھوٹ بول رہے ہو خدا سے ڈرو میرا گھر تم نے برباد برباد کیا۔

عمران خان نے خاور مانیکا سے قرآن پاک پر حلف لینے پر بار بار اسرار کیا۔

جج قدرت اللہ نے کہا کہ شکایت کنندہ خاور مانیکا سے قرآن پر حلف لینے کے بعد آپ کا جرح کا حق ختم ہو جائے گا۔

عمران خان نے کہا کہ خاور مانیکا پر جرح ضروری ہے۔

بشری بی بی کے وکیل عثمان گل نے خاور مانیکا پر جرح کی۔

جرح مکمل ہونے پر بانی پی ٹی آئی نے ایک مرتبہ پھر اپنے اور بشری بی بی کے قرآن پر حلف کا مطالبہ کیا۔

عمران خان نے کہا کہ قرآن پر ہاتھ رکھ کر کہنا چاہتا ہوں کہ بشری بی بی سے کبھی ناجائز تعلقات نہیں رہے۔ میں اپنی بیوی کو کلیئر کرنا چاہتا ہوں۔

عمران خان اور بشری بی بی جج کے سامنے پہنچے اور بشری بی بی نے کہا کہ اُن کے بیان کے بغیر عدالت کوئی فیصلہ نہیں کر سکتی۔ بیان کے بغیر عدالت کوئی سزا نہیں سنا سکتی۔

بشری بی بی کا کہنا تھا کہ منافق اور شیطان کو قرآن میں برا کہا گیا ہے۔

خاور مانیکا بھی جج کے سامنے پہنچ گئے اور بشری بی بی کے ساتھ تلخ کلامی شروع کر دی۔

خاور مانیکا نے بشری سے کہا کہ بچے سوال کر
کے تھک گئے مگر تم نے جواب نہیں دیا، چھوٹی بیٹی رات کو اٹھ اٹھ کر روتی ہے۔ میرا گھر اور بچے برباد کر دیے۔

عمران خان نے خاور مانیکا سے کہا کہ چھ سال بعد یاد آیا ہے۔

گواہان میں مفتی سعید، عون چودھری، خاور مانیکا اور محمد لطیف شامل تھے۔

عدالت نے آرڈر لکھوایا کہ قرآن پاک پر حلف لینے سے ملزمان کا حق جرح ختم ہوگا

بانی پی ٹی آئی حلف لینے سے مکر گئے اور کہا کہ ہم حلف بھی لیں گے اور جرح بھی کریں گے۔

عدالتی حکم کے مطابق آپ حلف نہیں لے سکتے آپ نے گواہ سے حلف لینے کی آفر کی ہے.

اڈیالہ جیل میں بشری بی بی کی پہلی مرتبہ صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ انسان خود گرفتاری کے لیے جیل آگیا اور کیا ہوسکتا ہے.
میرے گھر کو سب جیل بنادیا گیا، وہ کوئی ہوٹل تو نہیں،
ہم بزدل نہیں سچے لوگ ہیں، زندگی میں غلط کام نہیں کیا، ہمارا ایمان مضبوط ہے، اور ایمان کی وجہ سے یہاں کھڑے ہیں

مجھے بتایا گیا کہ مجھے سملی ریسٹ ہاوس لے کر جارہے ہیں

مذاکرات کے لیے میری طرف بہت سے لوگ بھیجے گئے، یہاں پہنچتی تھی تو بھول جاتی تھی خان صاحب کو کیا پیغام دینا ہے

مجھے لگ رہا ہے، یہ سب مجھے ذلیل کرنے کی پلاننگ ہے

مجھ سے رابطے کے لیے حلف لیے گئے، کہا زندگی موت کی بات ہے قرآن پر ہاتھ نہیں رکھتی،

مجھ سے انڈائریکٹ رابطے کیے گے، کمزور عورت نہیں

اپنی شرمندگی چھپانے کے لیے مجھ پر جھوٹا الزام لگایا گیا

عمران خان کو خراب اور پارٹی کو ڈی مورلائزڈ کرنے کے لیے سب کیا گیا

اگر مجھے ڈیل کے تحت بنی گالا بھیجا گیا تو ڈیل کینسل کرلیں مجھے جیل رکھ لیں

قرآن پاک میں منافق اور شیطان سے اللہ نے نفرت فرمائی ہے، نیکی دہاڑی اور پردے میں نہیں ہے.

دوران عدت نکاح کیس کی جرح

خاور مانیکا کے بیان پر بشری بی بی کے وکیل عثمان گل کی ساڑھے 5 گھنٹے طویل جرح کے دوران پوچھا کہ کیا یہ درست ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے غیر شرعی تعلقات کا چشم دید گواہ نہیں

یہ درست ہے کہ فرح گوگی نے مجھے سے طلاق کی تاریخ تبدیل کرنے کا کہا، خاور مانیکا

2014 سے 2017 تک بانی پی ٹی اور بشری بی بی کے غیر شرعی تعلقات کے حوالے سے کیا کوئی ثبوت عدالت کے سامنے پیش کیا، خاور مانیکا سے سوال

میرے ملازم نے اس حوالے بیان عدالت میں ریکارڈ کرایا

آپ کے علم میں ہے، غیر شرعی تعلقات کا الزام لگایا جائے، تو اس کو کیسے ثابت کرنا ہے، خاور مانیکا سے سوال

یہ سوال غیر متعلقہ ہے، عدالت نے غیر شرعی تعلقات دفعات کو اس کیس سے ختم کردیا، جج

خاور مانیکا نے قرآن پر ہاتھ رکھ کر خلف دینے کی پیشکش کو قبول کیا

خاور مانیکا پر جرح ضروری ہے، بانی پی ٹی آئی

اینٹی کرپشن کی حراست میں خاور مانیکا کا سافٹ وئیر اپ ڈیٹ ہوا،

مجھے سے ایسے سوالات کررہے ہو جیسے ان پڑھ ہو، خاور مانیکا کا عثمان گل سے مکالمہ

عثمان گل غصے میں آگئے اور کہا کہ میں تمھیں اٹھا کر باہر پھینک دوں گا، خاور مانیکا*

وکیل پی ٹی آئی ایکٹویسٹ بنے ہوئے ہیں، خاور مانیکا

جرح کرنا میرا حق ہے، وکیل عثمان گل

اگر آپ گواہ کو مکا مارنے کی کوشش کریں گے تو جرح کیسے چلے گی، ہم محبت سے چل رہے ہیں، سختی پر مجبور نہ کریں، جج

عدالت کی عثمان گل کو جرح جلد مکمل کرنے کی ہدایت

عدالت نہیں کہہ سکتی کے جرح 15 منٹ میں مکمل کریں، عثمان گل

اگر آپ نے غیر متعلقہ سوالات کا سلسلہ جاری رکھا تو جرح کا حق ختم کردوں گا، جج*

جتنا وقت آپ کو جرح کے لیے دیا ہے اتنے میں 4 گواہوں پر جرح مکمل ہوسکتی تھی

یہ درست ہے کہ عمران خان عدم موجودگی میں میرے گھر آتے، اور ان دونوں کے غیر شرعی تعلقات تھے، خاور مانیکا*

مجھے معلوم نہیں کہ غیر شرعی تعلقات پر ملک کا قانون کیا کہتا ہے، خاور مانیکا*

یہ درست ہے کہ 2018 سے نومبر 2023 تک اس جرم سے متعلق کوئی شکایت درج نہیں کرائی، خاور مانیکا

یہ درست ہے کہ میں نے اینٹی کرپشن کے مقدمہ میں رہا ہونے کے 10 دن بعد شکایت فائل کی

یہ درست نہیں ہے کہ میں نے شکایت اسٹیبلیشمینٹ کے کہنے پر فائل کی، خاور مانیکا*

یہ درست نہیں ہے کہ بشری بی بی نے عدت پوری کرنے کے بعد نکاح کیا، خاور مانیکا

جرح کے دوران خاور مانیکا آبدیدہ ہو گئے.

وکیل صفائی عثمان گل کا عدالت سے بار بار خاور مانیکا کے آبدیدہ ہونے کو ریکاڈ پر لانے کی استدعا.

عمران خان اور بشری بی بی کے نکاح کا علم ٹی وی پر خبروں سے ہوا

جرح کے دوران عمران خان اور خاور مانیکا میں تلخ جملوں کے بعد خاور مانیکا عدالت سے باہر چلے گئے.

عدالت سے باہر جاتے وقت خاور مانیکا پر بانی پی ٹی آئی کی بہنوں نے "یہ کیا گند کیا ہے” کا جملہ کس دیا.

آپ کی نسل گندی ہے، اس نے گند کیا ہے، اسی نے خراب کیا ہے، مانیکا کا بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو جواب

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے