ڈی آئی خان، دہشت گردوں کے حملے میں 10 پولیس اہلکار مارے گئے
Reading Time: < 1 minuteصوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں نے تھانے پر حملہ کر کے 10 پولیس اہلکاروں کو قتل کر دیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق دہشت گردوں نے اتوار کو رات گئے ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درابن میں واقع تھانہ چودہوان پر حملہ کیا۔
رات 3 بجے کے قریب دہشتگردوں کے حملے میں پولیس کے 10 جوان مارے گئے جبکہ 6 زخمی ہو گئے ہیں۔
ڈیرہ اسماعیل خان کے ڈی ایس پی درابن ملک انیس الحسن کے مطابق ایس ایچ او خیریت سے ہیں.
ڈیرہ اسماعیل خان سے ڈی ایس پی بھاری نفری کے ھمراہ تھانہ چودھوان کی عمارت میں داخل ہوئےجبکہ تھانہ چودھوان کی حدود میں سرچ آپریشن شروع کیا گیا.
ڈیرہ اسماعیل خان کے مختلف علاقوں میں ناکہ بندی کر دی گئی اور جنوبی وزیرستان ، درازندہ اور ڈیرہ غازی خان کے راستوں پر چیکنگ شروع کی گئی.
حالیہ کچھ عرصے میں ڈی آئی خان، کوہاٹ اور بنوں میں پولیس پر دھشت گردوں کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔
یہ تینوں اضلاع افغانستان کے ساتھ لگنے والی سرحد کے قریب واقع ہیں اور وزیرستان کے علاقوں سے عام طور پر طالبان عسکریت پسند یہاں کارروائی کر کے فرار ہو جاتے ہیں۔
تھانہ چودھوان پر حملے میں شہید ہونیوالوں میں محمد اسلم، غلام فرید، محمد جاوید، محمد ادریس، محمد عمران، منصور، اے ایس ائی کوثر ایلیٹ فورس، احترام ایلیٹ فورس، رفیع اللہ ایلیٹ فورس، حمید الحق ایلیٹ فورس شامل ہیں.
زخمیوں میں احمد حسین، اکبر زمان، عنایت اللہ، سہراب خان، ابراہیم اور نصیب خان شامل ہیں.