’شیر نہیں عقاب‘، نواز شریف، شہباز اور مریم نواز نے ووٹ کاسٹ کیے
Reading Time: < 1 minuteپاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف، مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور مریم نواز نے لاہور کے ماڈل ٹاؤن میں ایک پولنگ سٹیشن پر اپنے ووٹ کاسٹ کیے۔
جمعرات کو عام انتخابات کے لیے پولنگ کے دوران دلچسپ صورتحال یوں ہوئی کہ ماڈل ٹاؤن میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 128 سے بیلٹ پیپر پر شیر کا نشان ہی موجود نہیں۔
اس حلقے سے ن لیگ کا کوئی امیدوار انتخابات میں حصہ نہیں لے رہا اور پارٹی نے استحکام پاکستان سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی ہے۔
عقاب کو ووٹ دینے کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ: خدا کے واسطے مخلوط حکومت کا نام نہ لیں۔ الیکشن میں ایک جماعت کو پورا مینڈیٹ ملنا چاہیے۔
اس حلقے سے عمران خان کے سابق معتمد خاص عون چوہدری کو ن لیگ کی حمایت حاصل ہے۔
ان کا انتخابی نشان عقاب ہے اس طرح ن لیگی قیادت نے شیر کے بجائے عقاب کو ووٹ دیا۔
Array