اہم خبریں متفرق خبریں

ووٹرز کا شکریہ، بونیر کی بیٹی سویرا پرکاش نے کتنے ووٹ لیے؟

فروری 9, 2024 < 1 min

ووٹرز کا شکریہ، بونیر کی بیٹی سویرا پرکاش نے کتنے ووٹ لیے؟

Reading Time: < 1 minute

خیبر پختونخوا کے ضلع بونیر سے صوبائی اسمبلی کی جنرل نشست کے لیے انتخابات میں کھڑی ہونے والی پہلی ہندو امیدوار ڈاکٹر سویرا پرکاش نے الیکشن میں شکست تسلیم کر لی ہے۔

ضلع بونیر سے صوبائی اسمبلی کی جنرل نشست پی کے 25 سے آزاد امیدوار ریاض خان 28 ہزار 490 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

جمعیت علمائے اسلام کے امیدوار دوسرے نمبر پر آئے ہیں۔

مفتی فضل محمود نے 12 ہزار 702 ووٹ حاصل کیے جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے بخت افسر نے 11 ہزار 878 ووٹ لیے۔

سویرا پرکاش کو ایک ہزار 754 ووٹ کاسٹ کیے گئے جس پر انہوں نے اپنے ووٹرز کو سوشل میڈیا پوسٹ میں شکریہ ادا کیا۔

25 سالہ سویرا پرکاش پیشے کے اعتبار سے ڈاکٹر جبکہ بونیر میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے خواتین ونگ کی جنرل سیکریٹری بھی ہیں۔

پی پی پی نے دعویٰ کیا کہ اس نے خیبرپختونخوا میں جنرل نشست کے لیے سویرا پرکاش کو موقع دے کر تاریخ رقم کی جس سے عام انتخابات میں خواتین کی شراکت کا عنصر نمایاں ہوگا۔

2024ء کے انتخابات کے لیے پی پی پی نے خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کی نشستوں کے لیے 4 خواتین امیدواروں کو اپنی قسمت آزمانے کا موقع دیا۔

ان میں این اے 24 سے شازیہ تماس خان، این اے 16 سے نورالعین، این اے 38 سے مہر سلطانہ جبکہ این اے 39 سے فرزانہ شیرین شامل ہیں۔

ایسے روایت پسند علاقے سے کہ جہاں خواتین میں شرحِ خواندگی صرف 18 فیصد ہے، پیپلز پارٹی نے کہا کہ خواتین کو بہت کم ہی سیاست میں متحرک دیکھتے ہیں۔ ایسے میں یہ نوجوان ڈاکٹر اس روایت کو بدلنا چاہتی ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے