اہم خبریں متفرق خبریں

پولیس اہلکار کو تھپڑ، الیکشن کمیشن نے فردوس عاشق کو طلب کر لیا

فروری 10, 2024 2 min

پولیس اہلکار کو تھپڑ، الیکشن کمیشن نے فردوس عاشق کو طلب کر لیا

Reading Time: 2 minutes

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کے دوران پولنگ ڈے پر پیش آنے والے ایک ناخوشگوار واقعے کا نوٹس لیا ہے۔

سنیچر کو ایک جاری ایک اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان پارٹی کی راہنما فردوس عاشق اعوان کو الیکشن ڈیوٹی پر تعینات پولیس آفیسر کو مبینہ طور پر تھپڑ مارنے پر متعلقہ پولیس آفیسر کے ہمراہ سوموار کے روز سماعت کے لیے کمیشن طلب کر لیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق کمیشن کے سامنے واقعے کی تفصیلات رکھی گئیں جس کے بعد کمیشن نے دونوں کو سماعت کے لیے طلب کرنے کا فیصلہ کیا۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 88 خوشاب۔ 2 پنجاب، پی ایس۔18 گھوٹکی۔1 سندھ اور پی کے 90 کوہاٹ۔1 خیبر پختونخواہ کے بعض پولنگ سٹیشنوں میں پولنگ میٹریل کے چھینے جانے یا ضائع کیے جانے کے باعث متعلقہ پولنگ سٹیشنوں میں 15 فروری کو دوبارہ پولنگ کا حکم دے دیا ہے اور ان حلقوں کے نتائج کا اعلان 15 فروری کو پولنگ کی تکمیل کے بعد ہو گا۔

الیکشن کمیشن کےترجمان کے مطابق کمیشن نے این اے 88 خوشاب 2 کے انتخابی حلقہ میں 26 پولنگ سٹیشنوں کے پولنگ میٹریل کو ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میں ہجوم کے ہاتھوں جلائے جانے کے باعث ان 26 پولنگ سٹیشنوں میں 15 فروری کو دوبارہ پولنگ کا حکم دیا ہے۔

اسی طرح کمیشن نے پی ایس۔18 گھوٹکی۔1 سندھ میں نا معلوم افراد کے ہاتھوں دو پولنگ سٹیشنوں کا پولنگ میٹریل چھینے جانے کے باعث ان دونوں پولنگ سٹیشنوں میں 15 فروری کو دوبارہ پولنگ کا حکم دے دیا ہے۔

ایک اور واقعے میں کمیشن نے پی کے 90 کوہاٹ۔1 خیبر پختونخواہ میں دہشت گردوں کے ہاتھوں 15 پولنگ سٹیشنوں کا پولنگ میٹریل تباہ کیے جانے پر ان 25 پولنگ سٹیشنوں میں 15 فروری کو دوبارہ پولنگ کا حکم دیا ہے۔

دریں اثناء کمیشن نے این اے242 کراچی کے ایک پولنگ سٹیشن پر توڑ پھوڑ کے واقعہ کی شکایت ملنے پر ریجنل الیکشن کمشنر کو واقعہ کی تحقیقات کر کے تین دن کے اندر کمیشن کو تحقیقاتی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے