اہم خبریں متفرق خبریں

تین آزاد امیدوار مسلم لیگ ن میں شامل، اصل پوزیشن کیا ہے؟

فروری 10, 2024 < 1 min

تین آزاد امیدوار مسلم لیگ ن میں شامل، اصل پوزیشن کیا ہے؟

Reading Time: < 1 minute

پاکستان میں 8 فروری کو ہونے عام انتخابات کے غیرحتمی سرکار نتائج کا اعلان کیا جا چکا ہے اور اب حکومت سازی کے لیے جوڑ توڑ شروع ہو گیا ہے۔

نتائج کے مطابق آزاد امیدواروں نے  قومی اسمبلی کی 102 نشستیں حاصل کی ہیں تاہم ان کی اصل پارٹی یا جھکاؤ کے بارے میں غیریقینی برقرار ہے۔

میڈیا میں اب یہ بحث جاری ہے کہ ان آزاد امیدواروں میں سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ کتنے ہیں اور حقیقی آزاد کتنے ہیں۔

مسلم لیگ ن نے دعویٰ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے غیرحتمی سرکاری نتائج کے مطابق 102 آزاد امیدواروں میں سے 35 مکمل طور پر آزاد ہیں۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنماؤں کا اصرار ہے کہ آزاد حیثیت سے جیتنے والے تمام امیدوار اُن کی جماعت سے تعلق رکھتے ہیں۔

اس دوران تین آزاد امیدواروں کے ویڈیو بیانات سامنے آئے ہیں جن میں وہ ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کر رہے ہیں۔

این اے 253 کوہلو سے میاں محمد خان بگٹی، این اے 48 اسلام آباد سے خرم نواز، این اے 54 راولپنڈی سے بیرسٹر عقیل ملک ایسے امیدوار ہیں جنہوں جیت کے بعد ویڈیو بیان جاری کیے۔

مقامی ذرائع کے مطابق این اے 12 کوہستان سے محمد ادریس، این اے 144 خانیوال سے رضا حیات ہراج اور این 189 راجن پور سے شمشیر علی مزاری تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار نہیں۔

مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ٹویٹ میں دعوی کیا کہ قومی اسمبلی میں اصل آزاد امیدواروں کی تعداد 34 ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے