پاکستان

شکست تسلیم، جہانگیر ترین کا سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان

فروری 12, 2024 < 1 min

شکست تسلیم، جہانگیر ترین کا سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان

Reading Time: < 1 minute

حال ہی میں بنائی گئی استحکام پاکستان پارٹی کے چیئرمین جہانگیر ترین نے عام انتخابات میں دو حلقوں سے شکست کے بعد پارٹیکی سربراہی سے استعفیٰ دیتے ہوئے سیاست چھوڑنے کا اعلان کیاہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے اس الیکشن میں میری حمایت کی.

انہوں نے کہا کہ اپنے مخالفین کو مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں۔ میں پاکستانی عوام کی رائے کا بے پناہ احترام کرتا ہوں۔ اس لیے میں نے پارٹی کے چیئرمین کے عہدے سے استعفیٰ دینے اور سیاست سے مکمل کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔‘

انھوں نے کہا کہ ’میں اپنی پارٹی کے تمام ممبران کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ میں ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ ذاتی حیثیت میں اپنی صلاحیت کے مطابق اپنے ملک کی خدمت کرتا رہوں گا۔‘

جہانگیر ترٰین وفاقی وزیر رہے ہیں اور پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان کے قریبی رفقا میں شامل رہے.

انہوں نے اختلافات کے بعد پی‌ٹی آئی چھوڑی.

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے