اہم خبریں متفرق خبریں

کرپشن کا مقدمہ، جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے بھائی نجف حمید گرفتار

مارچ 18, 2024 < 1 min

کرپشن کا مقدمہ، جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے بھائی نجف حمید گرفتار

Reading Time: < 1 minute

مالی فراڈ کے مقدمے میں مطلوب سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے بھائی سابق تحصیلدار نجف حمید کو محکمہ انسداد بدعنوانی نے گرفتار کر لیا ہے۔

نائب تحصیلدار نجف حمید کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کرتے ہوئے اڈیالہ جیل بھجوانے کا حکم دیا گیا.

نجف حمید کو سینئر سول جج کرمنل وقار حسین گوندل کی عدالت میں پیش کیا گیا. اینٹی کرپشن تفتیشی ٹیم نے نجف حمید کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کی استدعا کی.

عدالت نے نجف حمید کو یکم اپریل کو دوبارہ عدالت پیش کرنے کا حکم دیا.

پیر کو راولپنڈی کی ایک مقامی عدالت سے نجف حمید کو اینٹی کرپشن کے اہلکاروں نے حراست میں لیا۔

نجف حمید اینٹی کرپشن چکوال کو مالی فراڈ کے مقدمے میں مطلوب تھے۔

‏نجف حمید نے راولپنڈی سے ضمانت قبل از گرفتاری کرا رکھی تھی۔

‏عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری مسترد ہونے پر گرفتار کیا گیا۔

اینٹی کرپشن عدالت میں دائر درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر تفتیشی افیسر کو نوٹس جاری کیا.

عدالت نے اینٹی کرپشن حکام کو20مارچ کو مقدمہ کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیا.

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے