پاکستان

اسلام آباد میں افغان صحافیوں سے ڈکیتی، گولیاں لگنے سے ایک زخمی

اپریل 4, 2024

اسلام آباد میں افغان صحافیوں سے ڈکیتی، گولیاں لگنے سے ایک زخمی

اسلام آباد میں ریڈ زون کے قریب ڈکیتی کی ایک واردات میں افغان صحافی عبدالعلیم گولیاں لگنے سے زخمی ہو گئے ہیں۔

جمعرات کو اسلام آباد کے آبپارہ تھانے میں درج کیے گئے مقدمے کے مطابق عبدالعلیم اور ان کے ساتھی صحافی محسن طاہری مارکیٹ سے اپنے گیسٹ ہاؤس جا رہے جب سیکٹر جی سکس میں ایمبیسی روڈ کے قریب موٹرسائیکل سواروں نے اُن کو روکا۔

ملزمان نے دونوں سے نقدی اور موبائل فون چھیننے کی کوشش کی اور مزاحمت پر گولیاں چلا دیں۔

پولیس نے زخمی صحافی عبدالعلیم کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کی ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے