اہم خبریں متفرق خبریں

سوشل میڈیا صارفین کا دباؤ، فوج کا بہاولنگر واقعے کی مشترکہ انکوائری کا اعلان

اپریل 12, 2024

سوشل میڈیا صارفین کا دباؤ، فوج کا بہاولنگر واقعے کی مشترکہ انکوائری کا اعلان

پاکستان کی فوج نے پنجاب کے ضلع بہاولنگر میں پولیس تھانے پر حملے کرنے اور اہلکاروں کو زدوکوب کرنے کے واقعے کی مشترکہ تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔

جمعے کو فوج کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حال ہی میں بہاولنگر میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جسے فوج اور پولیس حکام کی مشترکہ کوششوں سے فوری طور پر حل کیا گیا۔

بیان کے مطابق اس کے باوجود مخصوص مقاصد کے حامل بعض دھڑوں نے ریاستی اداروں اور سرکاری محکموں کے درمیان تقسیم پیدا کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا شروع کر دیا۔

فوج نے کہا ہے کہ منصفانہ انکوائری کو یقینی بنانے اور قوانین کی خلاف ورزی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی ذمہ داری کا تعین کرنے کے لیے، حقائق کا پتہ لگانے اور ذمہ داروں کے تعین کے لیے سیکورٹی اور پولیس اہلکاروں پر مشتمل مشترکہ تفتیش کی جائے گی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے