عالمی خبریں

دبئی میں بدترین طوفانی بارش، سڑکوں اور ایئرپورٹ میں سیلاب

اپریل 16, 2024 < 1 min

دبئی میں بدترین طوفانی بارش، سڑکوں اور ایئرپورٹ میں سیلاب

Reading Time: < 1 minute

متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں تاریخی طوفان بارش نے شہر کے زیادہ تر حصے میں سیلابی صورتحال پیدا کی ہے۔

منگل کی صبح سے ہی نہ رکنے والی انتہائی موسلا دھار بارشیں ہو رہی ہیں، جس سے شہر بھر میں بڑے پیمانے پر سیلاب آ گیا ہے۔

بارش اب 100 ملی میٹر کی ریکارڈ کی طرف بڑھ رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیوز میں دبئی ایئرپورٹ کے رن وے پر طیاروں کو سیلابی پانی میں ٹیکسی کرتے دکھایا گیا ہے۔

بڑے شاپنگ مالز میں بارش کے پانی کو چھت سے پرنالے کی طرح بہتا دیکھا گیا۔

پاکستانی فنکار فخر عالم نے ایکس پر ویڈیو پوسٹ کر کے لکھا کہ تیسری لہر اب تک کی سب سے زیادہ تیز ہے۔ اور اپنی گاڑیوں میں شہری پھنسے ہوئے لوگ پناہ کی تلاش میں ہیں۔

انہوں نے شیریوں سے اپیل کی ہے کہ برائے مہربانی ان کی مدد کریں۔
https://x.com/pakistan24tv/status/1780282590370337035?s=46&t=Ct9Uu8n9TNtGEdnnaih37A
فخر عالم نے لکھا کہ ہم نے اپنی عمارت کے عملے کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسی کو بھی اندر آنے دیں۔ براہ کرم محفوظ رہیں۔ براہ کرم شہری انتظامیہ اور حکام کی ہدایات پر عمل کریں۔ محفوظ رہیں۔ یہ سنگین صورتحال ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے