جیل عدالت میں عمران خان کو میڈیا ٹاک سے روکنے کا بندوبست
اڈیالہ جیل راولپنڈی میں عمران خان کی میڈیا سے گفتگو میں رکاوٹ ڈالنے کے لیے کمرہ عدالت میں تبدیلیاں کی گئی ہیں جبکہ ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے لیے بھی نئے قواعد متعارف کرا دیے گئے ہیں۔
بدھ کو عمران خان کی گفتگو کے بعد اڈیالہ جیل میں کمرہ عدالت کا نقشہ تبدیل کر دیا گیا۔
کمرہ عدالت میں تین شیشے اور لکڑی کی دیواروں کی اونچائی 9 فٹ کر دی گئی۔
میڈیا باکس میں کوریج کے لیے نئے ایس او پیز کا حکم نامہ چسپاں کر دیا گیا ہے۔
ایس او پیز کے مطابق میڈیا کے نمائندے عمران خان اور اُن کے وکلا سے کمرہ عدالت میں سوال نہیں کر سکیں گے۔
ایس او پیز کے مطابق سوال کرنے والے میڈیا نمائندگان کو کمرہ عدالت سے باہر نکال دیا جائے گا۔
سوال کرنے والے میڈیا نمائندوں کے دوبارہ جیل داخلے پر پابندی عائد کی جائے گی۔
میڈیا باکس میں کیمرہ بھی نصب کر دیا گیا ہے۔

