موٹروے سے فرار ملزمہ فرح عدالت میں پیش، 14 دن کے لیے جیل منتقل
راولپنڈی کے علاقے میں موٹروے پٹرولنگ آفیسر کو گاڑی سے ٹکر مار کر کچلنے کی کوشش کرنے والی ملزمہ فرح کو عدالت نے 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔
جمعرات کو ملزمہ فرح کو علاقہ مجسٹریٹ تھانہ نصیر آباد ڈاکٹر محمد ممتاز ہنجرا کی عدالت پیش کیا گیا۔
ملزمہ کو گزشتہ روز راولپنڈی پولیس نے اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا۔
ملزمہ کے خلاف تھانہ نصیر اباد میں اقدام قتل، کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج ہے۔
ملزمہ یکم جنوری کو ٹول پلازہ پر موٹروے پٹرولنگ افیسر کو ٹکر مار کر فرار ہو گئی تھی۔
موٹروے پولیس کے ساتھ تلخ کلامی اور گاڑی سے ٹکر مارنے والی ملزمہ کو علاقہ مجسٹریٹ ڈاکٹر محمد ممتاز ہنجرا کی عدالت نے گرفتار خاتون کو 14 روزر جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا۔
عدالت نے پولیس کو تفتیش مکمل کر کے چالان جمع کرانے کی ہدایت کی اور ملزمہ کو نو مئی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔
خاتون کو گزشتہ روز دارالحکومت اسلام اباد سے راولپنڈی پولیس نے گرفتار کیا تھا
خاتون کے خلاف تھانہ نصیر اباد میں موٹروے پولیس سے بدتمیزی تلخ کلامی اور گاڑی دوڑانے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

