پاکستان

تین نام ڈیل نہیں مذاکرات کے لیے تجویز کیے: عمران خان

مئی 3, 2024 < 1 min

تین نام ڈیل نہیں مذاکرات کے لیے تجویز کیے: عمران خان

Reading Time: < 1 minute

پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ انہوں نے تین نام ڈیل نہیں بات چیت یا مذاکرات کے لیے تجویز کیے ہیں۔

جمعے کو اڈیالہ جیل میں قائم عدالت میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت میں اُن کا کہنا تھا کہ کسی بھی ریٹائرڈ جرنیل کو بات چیت کا ٹاسک نہیں دیا۔

عمران خان نے کہا کہ بات چیت مخالفین سے ہوتی ہے دوستوں سے نہیں، تین جماعتوں کے علاوہ سب سے بات کریں گے۔

پی ٹی آئی کے بانی نے کہا کہ ڈیل وہ کرتا ہے جسے ملک سے باہر جانا ہوتا ہے جیسے زرداری اور نواز شریف گئے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ڈیل جیل سے بچنے کے لیے کی جاتی ہے۔ 18 ماہ سے کہہ رہا ہوں کہ بات چیت کے لیے تیار ہوں، سیاست میں ہمیشہ بات چیت ہوتی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ توشہ خانہ کا یہ نیا کیس لے کر آ رہے ہیں۔ توشہ خانہ پر یہ چوتھا کیس کر رہے ہیں، جو بھی کیس بنانا ہے ایک بار بنا کر لے ائیں۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ زرداری کے فیک اکاؤنٹ کے مقدمات اور نواز شریف کا ایون فیلڈ ریفرنس معاف کر دیے گئے۔

عمران خان نے کہا کہ ججز سے درخواست ہے کہ وہ ہمارے کیسز کے فیصلے کریں، سائفر کیس کی سماعت اگے سے اگے چلی جا رہی ہے جو بھی فیصلہ کرنا ہے کریں، عدت کیس میں بھی ڈرامے کیے جا رہے ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے