بشریٰ بی بی کو بنی گالا سے اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے: ہائیکورٹ
Reading Time: < 1 minuteاسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کو بنی گالا سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
بدھ کو عدالت نے بشری بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست منظور کر لی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے محفوظ فیصلہ سنایا۔
عدالت کے سامنے جیل حکام نے جیل میں گنجائش نہ ہونے اور سیکورٹی ایشو کی وجہ سے منتقل نا کرنے کی موقف اختیار تھا۔
عدالت نے گزشتہ ہفتے فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
بشری بی بی نے بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست دائر کر رکھی تھی۔
Array