پاکستان

خاتون صحافی کی گاڑی کی ٹکر سے بچی جاں بحق، تین شہری زخمی

مئی 26, 2024 < 1 min

خاتون صحافی کی گاڑی کی ٹکر سے بچی جاں بحق، تین شہری زخمی

Reading Time: < 1 minute

راولپنڈی کی مصریال روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے سات سالہ لڑکی جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے۔

سنیچر کی صبح پیش آئے اس حادثے کی ایف آئی آر جاں بحق ہونے والی بچی طالحہ افضل کے والد افضل خان کی مدعیت میں درج کی گئی جو خود بھی گاڑی کی ٹکر لگنے سے زخمی ہوئے ہیں۔

دیگر دو زخمیوں میں چوہڑ چوک راولپنڈی کے رہائشی شاہد محمود اور غلام محمد شامل ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق صبح سوا نو بجے جب مدعی افضل خان بیٹی طالحہ کو شاپنگ کرانے کے بعد سڑک کنارے کھڑے تھے تو ایک تیز رفتار سفید رنگ کی آلٹو کار نے اُن کو ٹکر ماری اور قریبی رکاوٹی دیوار بھی توڑ دی۔

مقدمے کے مدعی کے مطابق بعد ازاں معلوم ہوا کہ کار چلانے والی خاتون کا نام فرح ماہ جبیں ہے اور وہ بھی ماری جانے والی بچی کے علاقے شالے ویلی رینج روڈ کی ہی رہائشی ہیں۔

فرح ماہ جبیں اسلام آباد میں نجی چینل ہم نیوز سے وابستہ ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے