پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی
Reading Time: < 1 minuteپاکستان میں حکومت نے رواں ماہ میں دوسری بار پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔
جمعے کی شب پرائم منسٹر آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے بڑا فیصلہ کیا۔
بیان کے مطابق وزیرِاعظم نے وزارتِ خزانہ کو ہدایات جاری کی ہیں کہ پیٹرول کی قیمت میں 15.4 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 7.9 روپے کمی کی جائے۔
تاہم وزیراعظم کی ہدایات پر عمل نہ کیا جا سکا اور پیٹرول چار روپے سستا کیا گیا.
بیان کے مطابق وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کے نتیجے میں مہنگائی میں واضح کمی واقع ہوئی ہے اور معاشی استحکام آیا ہے۔
ایک ماہ میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں دوسری بار کمی کی گئی ہے۔
Array