پاکستان

لکی مروت میں سکیورٹی فورسز پر حملہ، کیپٹن سمیت سات اہلکار جان سے گئے

جون 9, 2024 < 1 min

لکی مروت میں سکیورٹی فورسز پر حملہ، کیپٹن سمیت سات اہلکار جان سے گئے

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے جس میں ایک کیپٹن سمیت سات فوجی اہلکار جان سے چلے گئے ہیں۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ واقعہ اتوار کو پیش آیا جب سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو سڑک کے کنارے نصب بم کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس حملے میں جان سے جانے والوں میں کیپٹن محمد فراز الیاس (قصور)، صوبیدار میجر محمد نذیر(سکردو)، لانس نائیک محمد انور (گانچھی)، لانس نائیک حسین علی (غذر)، سپاہی اسد اللہ (ملتان)، سپاہی منظور حسین (گلگت)، سپاہی راشد محمود (راولپنڈی) شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ’اس قبیح جرم میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔‘

بیان کے مطابق ’پاکستان کی سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے پرعزم ہیں۔ ہمارے بہادر سپاہیوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت بخشنے کا باعث بنیں گی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے